انقرہ،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک ترک عدالت نے جمہوریت نامی اخبار کے صحافی قادری گْورسل کو رہا کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق گورسل پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی میں تعاون کے الزامات برقرار رہیں گے اور ان کی رہائی مشروط ہے۔ اسی اخبار کے مزید تین ملازمین قید میں ہی رہیں گے۔ گورسل کا شمار ترکی کے معروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ایردوآن مخالف گولن تحریک اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ روابط کے شبے میں ترکی میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ افراد زیر حراست ہیں، جن میں صحافی اور مختلف اخبارات کے ملازمین بھی شامل ہیں۔